دہشتگردی ختم کرنے کا اب وقت آچکا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

دہشتگردی ختم کرنے کا اب وقت آچکا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

گزشتہ روز بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے اندوہناک واقعات پیش آئے، لوگوں کو بسوں سے اتار کر مارا گیا۔ دہشت گردوں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں، ان کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ سپہ سالار اور قوم یکسو ہے، دہشت گردی ختم کرنے کا اب وقت آچکا وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کےساتھ مل کر یہ چیلنج عبور کرے گی، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سپہ سالار اور پوری قوم یکسو ہے۔

دہشت گردوں کے سامنے کسی قسم کی کمزوری کا سوال ہی پیدا نہیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کا واحد مقصد ملکی ترقی کا سفر روکنا ہے، دہشت گردی کو ختم کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔ دہشت گردانہ واقعات سے سی پیک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ دہشت گرد پاکستان اور چین کے درمیان فاصلے پیدا کرنا چاہتے شہباز شریف نے کہا کہ بہت جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا، جامع بات چیت کےساتھ مسائل کے حل تلاش کریں گے۔ شرط اول ہے کہ پاکستان کے دشمن کو پہچاننا ہوگا۔

آئین پاکستان کو تسلیم کرنے والوں کیلئے بات چیت کے تمام راستے کھلے بلوچستان میں جو دہشت گرد کارروائیاں کر رہے ہیں ان کا واحد مقصد ہے ملک میں خلفشار پیدا کرنا۔ دہشت گردوں کے مذموم ارادے ناکام ہوں گے اور خاک میں مل جائیں گے۔باقی اخراجات کم کرکے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تمام وسائل فراہم کریں گے، پاک فوج کےساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور جلد ان دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں