آذربائیجان کے وزیر داخلہ کا محسن نقوی کو خط، پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت

آذربائیجان کے وزیر داخلہ کا محسن نقوی کو خط، پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت

آذر بائیجان کے وزیر داخلہ ولایت ایوازوف نے پاکستانی ہم منصب سید محسن نقوی کو خط لکھ کر رحیم یار خان میں پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیرداخلہ آذربائیجان ولایت ایوازوف نے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔انھوں نے خط میں لکھا کہ ڈاکوؤں کے حملے سے 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی دکھ ہوا، حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں،

مسلح گروہ نے غیر انسانی اور وحشیانہ پن کے فعل کا ارتکاب کیا۔ولایت ایوازوف کا کہنا تھا کہ بے دردی سے لوگوں کو کچلنے اور مارنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، آذربائیجان کی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مکمل حمایت کرتی ہے۔وزیر داخلہ آذربائیجان نے خط میں شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آذربائیجان کی حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، مشکل کی گھڑی میں آذربائیجان کی حکومت پاکستان،عوام، شہداء پولیس کے لواحقین، زخمیوں اور آپ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں