تونسہ میں پولیس مقابلے کے دوران خوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام آباد / لاہور(م ڈ) تھانہ سٹی تونسہ کی حدود میں سٹی فوڈ کلب کے قریب پولیس سے مقابلے کے دوران فتنالخوارج کے دو دہشتگرد مارے 24 اگست کو فتن الخوارج کا ایک گروہ دہشتگردی کی بڑی کارروائی کیلئے موجود تھا، ایس ایچ او تحصیل وہوا ضلع تونسہ کی جانب سے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر فوری چھاپہ مارا پولیس کے پہنچتے ہی دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی
جہاں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او وہوا، سب انسپکٹر صادق اور کانسٹیبل مظمر نذیر زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر تونسہ منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اس کارروائی سے فتنالخوارج کو شدید دھچکا لگا، اہل علاقہ نے دہشتگردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئےپ±رعزم ہیں۔