کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں جاگری، 29 افراد جاں بحق

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں جاگری، 29 افراد جاں بحق

کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جسکے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی بس کھائی میں گر گئی، حادثے میں 29 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریکسیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکال کر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے پر دلی رنج و افسوس کیا.صدر مملکت کا زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہارکیا.صدر مملکت کی بروقت طبی امداد پہنچانے اور زخمیوں کی بھرپور دیکھ بھال کی ہدایت

صدر مملکت کا جاں بحق افراد کے سوگواران سے اظہار ہمدردی

صدر مملکت کی جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے دعا زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمنائیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں