پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کا نیا این او سی جاری کر دیا۔اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو آٹھ ستمبر کوجلسہ کرنے کی اجازت دیدی،باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق این او سی پی ٹی آئی کے لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے،تحریک انصاف اب آٹھ ستمبر کو جلسہ کریگی.آٹھ ستمبر کے جلسے کا این او سی تحریک انصاف وفاق کے صدر عامر مغل کے نام جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے بائیس اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آٹھ ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف جلسے کو انتظامیہ سکیورٹی فراہم کریگی ،جلسہ کرنیوالوں کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہونگے، نوٹیفکیشن کے مطابق لوگ شام چار بجے اکٹھے ہونگے.اور ساتھ بجے جلسہ ختم کرنا ہوگا۔انتظامیہ کی جانب سے چالیس ہدایات کیساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ ختم کرنیکے بعد کارکنان کو منتشر کیا جائیگا.، آٹھ ستمبر کو کارکنوں کو جلسہ گاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں