بی ایل اے دہشتگردوں کی ہلاکت ، صدر ، وزیراعظم سمیت دیگر کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بی ایل اے دہشتگردوں کی ہلاکت ، صدر ، وزیراعظم سمیت دیگر کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر اعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی سی پنجگور کو شہید کرنیوالے دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔پرائم منسٹر شہباز شریف نے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شھادت میں ملوث دھشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دھشت گردی پھیلانے والے عناصر ڈی سی پنجگور کے قاتلوں کے انجام سے سبق حاصل کر لیں، پاکستان میں دھشت گردی کو پنپنے کا قطعاً موقع نہیں دیا جائیگا.پرائم منسٹر نے کہا کہ دھشت گردی کے مکمل سدباب تک ہماری دہشتگردوں سے جنگ جاری رہیگی، پوری قوم دھشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین:
ادھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں بی ایل اے کے3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت کے ذمہ دار دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں ۔ قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں امن کیلئے سکیورٹی فورسز نے جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائینگے.

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خراج تحسین:
آصف علی زرداری نے مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نےڈی سی پنجگور کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا ہے۔صدر مملکت کی پاک فوج کی مؤثر کاروائی ، پیشہ وارانہ مہارت پر تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھیں گے ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں