یو اے ای جانیوالے پاکستانیوں کیلئے سخت پالیسی کا اعلان
متحدہ عرب امارات کی جانب سے حال ہی میں ملازمت یا وزٹ ویزا پر آنیوالے ایشیائی باشندوں کیلئے سخت پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں حکام نے امارات جانیوالے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انکے پاس امارت میں ہوٹل میں قیام کی دستاویز، مناسب رقم اور واپسی کا ٹکٹ جیسی بنیادی چیزیں نہیں ہونگی تو انہیں ہوائی اڈوں سے واپس کردیا جائیگا.عرب میڈیا کے مطابق ٹریول انڈسٹری کے ایگزیکٹوز نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ممالک سے وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات آنے والے سیاحوں کے پاس درہم 3ہزار فنڈز، واپسی کا ٹکٹ اور ہوٹل میں رہائش یا خاندان کے کسی فرد کیساتھ رہائش کا ثبوت ہونا ضروری ہے
اور جو لوگ ان معیارات کو پورا کرنے میں ناکام ہوئے تو انہیں انکے آبائی ممالک کو واپس بھیج دیا جاتا ہے۔دبئی اور شمالی امارات کیلئے پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے امارات میں مقیم تمام سترہ لاکھ پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ مقامی قوانین کی پابندی کریں اور ان کا احترام کریں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ متحدہ عرب امارات میں قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے
اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو خلاف ورزی پر جرمانے اور قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑیگا.خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات روزگار کی تلاش کے اعتبار سے پاکستانیوں کے لیے سرفہرست مقامات میں سے ایک ہے۔ 2023-24 میں، 230,000 پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات پہنچے جو سعودی عرب کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے۔