ترجمان راولپنڈی بورڈ ارسلان چیمہ کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے سالانہ میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات لاہور روانہ ہوگئے، طلباء و طالبات کو لاہور روانگی سے قبل راولپنڈی پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔طلباءو طالبات وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی دعوت پر لاہور مدعو۔مزید تفصیلات کے مطابق طلباء و طالبات کے ہمراہ چیرمین راولپنڈی بورڈ محمد عدنان خان، سیکرٹری بورڈ محمد آصف حسین ، والدین اور اساتذہ بھی شامل ہیں،طلباء و طالبات رات لاہور قیام کریں گے ، منگل کے روز وزیراعلٰی آفس 90 شاہراہ لاہور میں خصوصی تقریب ہوگی جس میں وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے خصوصی خطاب کرے گی۔طالبات و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف پروگرامز بھی ہونگے۔تمام تر پروگرامز کے مہمان خصوصی پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات ہونگے۔