لاپتا یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر واپس پہنچ گئے

لاپتا یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر واپس پہنچ گئے

کچھ روز قبل لاپتا ہونے والے معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے۔عون کھوسہ کی وکیل خدیجہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر آرٹسٹ عون کھوسہ کے گھر پہنچنے کی تصدیق کی۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا ’خوش آمدید، اللہ آپ کی حفاظت کرے.پولیس نے عون کھوسہ کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کر رکھا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نےبیس اگست تک عون کھوسہ کو بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔عون کھوسہ کی بازیابی کے لیے خدیجہ صدیقی اور میاں علی اشفاق نےکیس دائرکیا تھا۔میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عون علی کھوسہ سے تفصیل سے بات ہوئی ہے، اللہ پاک ان کی اور گھر والوں کی قدم قدم پر خیر فرمائے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں