مریم اورنواز شریف سے برٹش ہائی کمشنرکی ملاقات
سی ایم پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ کے صدرمحمد نوازشریف سے مری میں برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں برٹش ہائی کمشنر اسلام آباد کی پولیٹیکل قونسلر زوی ویئر بھی موجود تھیں ،ملاقات میں تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پنجاب کے طلبہ کیلئےبرطانیہ کی اعلیٰ جا معا ت میں اعلی تعلیم کے مواقع بڑھانےسے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نوازشریف نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کے پائیدار اقدامات سے آگاہ کیا ،موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی مہارتوں سے مستفید ہونے پر اتفاق کیا گیا،
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گورنس کا معیار بہتر بنانے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کے مانیٹرنگ کیلئے کے پی آئی سسٹم سے آگاہ کیا ،ڈیجیٹل پنجاب کےلئے جاری اقدامات پر گفتگو بھی کی گئی۔ مریم نوازشریف نے نواز شریف آئی سٹی میں برطانوی اداروں کوسرمایہ کاری کی دعوت دی، برطانوی ہائی کمشنر کوپنجاب میں سولر پینل پراجیکٹ سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے دور داخل ہوچکا ہے، عنقریب پنجاب لیڈ کریگا،آئی ٹی یونیورسٹیز کے قیام کیلیے برطانوی اداروں کا خیر مقدم کیا جائیگا،لاہور میں محمد نوازشریف آئی ٹی سٹی،ٹوئن ٹاورز کا پراجیکٹ تیز ی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے فارن کامن ویلتھ اینڈڈویلپمنٹ آفس کے تعلیم اور دیگر شعبوں کے اشترک کار کو سراہا۔