سندھ حکومت کا 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ کے حکومت نے عظیم بزر گ اور صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر بیس اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔بھٹ شاہ میں صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر ہر برس ہونیوالی 3 روزہ عرس کی تقریبات اسلامی کیلنڈر کے مطابق چودہ صفر سے شروع ہونگی۔

شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس نہ صرف ایک اہم روحانی تقریب ہے بلکہ یہ 1 ثقافتی میلہ بھی ہے جو بڑی تعداد میں لوگوں کو بھٹ شاہ کی جانب راغب کرتا ہے۔تقریبات میں عموماً شاعر کے اشعار کی قرات، صوفی موسیقی اور سندھ کے بھرپور ورثے کو اجاگر کرنے والی مختلف ثقافتی پرفارمنسز شامل ہوتی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں