اب تک کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟جانئے

اب تک کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟جانئے

ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اکیس جولائی سے سترہ اگست تک مزید 32 ہزار 200 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔افغانستان روانگی کیلئے 674 گاڑیوں میں 732 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سترہ اگست 2024 تک مجموعی طور پر چھ لاکھ 91 ہزار 853 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں