عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری،بجلی سستی ہو گئی

عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری،بجلی سستی ہو گئی

لاہور(م ڈ)نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی اور زائد بجلی کے بلوں پر عوام کے کرب کا اندازہ ہے ان سب کا کی ذمہ دار بانی پی ٹی آئیحکومت ہے،( آئی ایم ایف) کو واپس لانے والے چہرے ہم نہیں جیل میں بیٹھے لوگ ن لیگ کے صدر نے کہا کہبانی پی ٹی آئیکے زمانے سے مہنگائی شروع ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے خود کہا تھا کہ ملک کو (آئی ایم ایف) کی ضرورت نہیں اور دنیا بھی کہہ رہی تھی کہ پاکستان (آئی ایم ایف )کی غلامی سے آزاد ہوگیا مگر (آئی ایم ایف )کو دوبارہ کون لایا؟ وہ چہرے شہباز شریف یا ہمارے نہیں، جیل میں بیٹھے چہرے ہیں جو ہاں سے بڑھ چڑھ کر باتیں کررہے

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے عوام مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے کس کرب سے گزر رہے ہیں، میرے زمانے میں بجلی کے بل کتنے تھے اور آج کتنے ہیں مجھے اندازہ ہے، میرا ذہن بار بار 2017ءکی طرف جاتا ہے جب بل کم تھے اور مہنگائی میں بھی کمی تھی، آمدنی زیادہ اور اخراجات کم نواز شریف نے کہا کہ 2013ء میں جب ٹیک اوور کیا تو پاکستان تقریباً ڈیفالٹ کی حالت میں تھا اور اس معیشت کو ٹھیک کرکے دنیا کی بہترین ترقی والی قوموں میں شامل کردیا یہ میرے نہیں دنیا بھر کے اخبارات و جرائد کے الفاظ ہیں، جب تک مجھے نکالا نہیں گیا اس وقت تک ڈالر ایک سو چار روپے پر رہا، مجھے نکال کر انہوں نے ملک کےساتھ بڑی زیادتی کی،

میں نے چار سال تک ڈالر کو ایک سو چار روپے کی قیمت پر رکھا تو اطمینان رکھنا چاہیے تھا کہ آئندہ بھی ڈالر اسی قیمت پر رہتا مگر مجھے نکال دیا صدرن لیگنے کہا کہ بانی پی ٹی آئیکے زمانے سے مہنگائی شروع ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے خود کہا تھا کہ ملک کو (آئی ایم ایف) کی ضرورت نہیں ہمارے دور حکومت میں دنیا کہہ رہی تھی کہ پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد ہوگیا مگر آئی ایم ایف کو دوبارہ کون لایا؟ وہ چہرے وزیراعظم شہباز شریف یا ہمارے نہیں، جیل میں بیٹھے چہرے ہیں جو ہاں سے بڑھ چڑھ کر باتیں کررہے ہم نے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ختم کیا اور بجلی کے کارخانے لگائے، ریکارڈ عرصے میں چین کے تعاون سے سی پیک کے تحت بجلی کے کارخانے لگائے اور بجلی کے ریٹ بھی بڑھنے نہیں دیے، 2017 میں بجلی کا بل 1600 روپے اور آج 18 ہزار روپے آرہا ہے، غریب کہاں سے بجلی کا بل دے گا؟

Author

اپنا تبصرہ لکھیں