حکومت نے تنخواہوں پربھاری ٹیکس عائد کردیا

حکومت نے تنخواہوں پربھاری ٹیکس عائد کردیا

پنجاب حکومت نے تنخواہوں پر نیا بھاری ٹیکس لگا دیا۔پنجاب حکومت نے غریب عوام پر ایک اور بم گرا دیا، پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کر کے پروفیشنل ٹیکس کا نفاذ کر دیا گیا، ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کاٹا جائے گا۔پنجاب کی تمام کمپنیاں تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کاٹنے کی پابند ہیں، پروفیشنل ٹیکس جمع نہ کرانے پر کارروائی کی جائے گی۔ کمپنی کا چیف پرنسپل آفیسر پروفیشنل ٹیکس کاٹ کر جمع کرائے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کی درخواست دی گئی، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں