سکیورٹی فورسز کا کرم ایجنسی میں آپریشن، 7 خوارج ہلاک، 5 زخمی

سکیورٹی فورسز کا کرم ایجنسی میں آپریشن، 7 خوارج ہلاک، 5 زخمی

سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرم میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ اس دوران 5 خوارج زخمی بھی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا، اس دوران فتنہ الخوارج کے سات خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ان میں سے پانچ زخمی ہوگئے۔آئی اسی پی آر کے مطابق خوارج کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا

۔ہلاک ہونے والے خوارج سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں