قوم کو جلد بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی خوشخبری دونگا، وزیراعظم

قوم کو جلد بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی خوشخبری دونگا، پرائم منسٹر شہباز

پرائم منسٹر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی کے بغیر پاکستان کی صنعت و زراعت ترقی نہیں کرسکتیں، قوم کو چند دنوں میں بجلی کی قیمت کم کرنے کی خوش خبری دونگا، کچھ دن بعد 5 سالہ معاشی پلان بھی پیش کرونگا .جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم پر خدا کا بے پناہ کرم ہے کہ اس نے ہمیں آزادی عطا فرمائی، قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے بڑی قربانیاں دیں تب کہیں جاکر پاکستان وجود میں آیا، غازیان اور شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ 77برس میں ہمارا سفر بحیثیت قوم قابل رشک نہ ہوسکا، اس میں کئی حادثات ہوئے، قومی وجود پر کئی کاری ضربیں لگیں، اقتدار کی کشمکش، اندرونی و بیرونی سازشیں ہماری اپنی غلطیاں اور مفاد پرستی جیسے عناصر سب اس میں شامل تھے، بدقستمی سے معیشت سمیت دیگر شعبوں میں بھی زوال آتا رہا اور ہم ہچکولے کھاتے رہے آج ہم سب کو محاسبے کی ضرورت ہے اور اس سے سبق حاصل کرکے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔پرائم منسٹر نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی کے بلوں سے عوام پریشان ہے، ہم یہاں تک کیوں پہنچے اس کا جواب بھی ہمیں تلاش کرنا ہوگا، اگر یہاں سب اچھا نہیں ہے تو سب کچھ برا بھی نہیں ہے ایسے لوگ بھی پیدا ہوئے جنہوں ںے وطن کو ایٹمی طاقت بنایا، دشمنوں ںے پیشگوئی کی کہ یہ وطن 3 سال سے زائد نہیں چلیگا اور آج وطن 77 سال بعد بھی وطن قائم ہے۔پرائم منسٹر نے کہا کہ آج فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہمیں زندگی مانگ کر اور کشکول کے سہارے گزارنی ہوگی یا قائداعظم کے فرمودات پر چلنا ہوگا، جہاں ہمارے حصے میں ناکامیاں آئیں وہیں قربانیوں کے عوض کامیابیاں بھی ملیں۔انھوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کے بغیر پاکستان کی صنعت و زراعت ترقی نہیں کرسکتیں، گھریلو صارفین کو سہولت نہیں مل سکتی، حکومت بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے پوری یکسوئی کے ساتھ کام کررہی ہے اس حوالے سے آئندہ چند دنوں میں قوم کو خوش خبری دینگے کیوں کہ اس کے بغیر ملکی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی۔انھوں نے مزید کہا کہ میں چند دنوں میں قوم سے خطاب کرکے آئندہ 5 سال کا معاشی پلان پیش کرونگا، معاشی پلان تو ملک میں بے شمار آئے لیکن قوموں کی تقدیر شبانہ محنت سے بدلتی ہے، میں مہنگائی میں کمی اور بجلی کے نرخ کم کرنے کے لیے دن رات 1 کردونگا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں