نویں جماعت کا پرچہ نہ دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں نویں جماعت کا میتھ یعنی ریاضی کا پرچہ نہ دینے پر 1شخص نے اپنی بہن کو گولی مار کر قتل کردیا۔ایف آئی آر کے حوالے سے بتایا گیا کہ سولہ سالہ سعدیہ نے ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام نویں جماعت کے امتحان میں شریک ہوئی لیکن اس نے ریاضی کا پرچہ نہیں دیا تھا،
جب نتیجہ کا اعلان ہوا تو اسکے گھر والوں کو اس حوالے سے پتا چلا۔لڑکی کے بھائی عادل حسین نے اس پر غصہ کیا اور دونوں کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا، ہفتے کی رات سعدیہ اپنے کمرے میں تھی جب عادل دوبارہ لڑکی پر چیخا تاکہ اسے امتحان میں ناکام ہونے کا سبق سکھائے۔ملزم نے ہتھیار نکالا اور اپنی بہن پر چھ گولیاں چلائیں اور فرار ہو گیا جب کہ سعدیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رورل ہیلتھ سینٹر حجرہ جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔عادل اور سعدیہ کے والد فوت ہو چکے ہیں، حجرہ پولیس نے انکی والدہ ساجدہ بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔