سولر پینلز کی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

سولر پینلز  سستے ہوگئے

پاکستان بھر میں سولر پینلز کی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچ گئیں، فی واٹ قیمت تیس روپے سے (32) روپے تک پہنچ گئی۔رواں سال اپریل میں سولر پینل کی فی واٹ قیمت 39 سے چالیس روپے تھی، مئی میں یہ قیمت 37 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی، جو پچھلے 2 سال کی کم ترین سطح تھی۔مارکیٹ میں سو لر پینلز کی اضافی سپلائی اور بین الاقوامی نرخو ں میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے، دوسری جانب لیتھیم بیٹریوں کی قیمتوں میں کمی کو بھی سو لر پینلز کے سستا ہونے کی بڑی وجہ قرار بھی دیا جا رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 1سو80 واٹ کا جو پینل پندرہ ہزار میں مل رہا تھا اب وہ صرف ساڑھے 5 ہزار میں دستیاب ہے،1 سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں لیتھیم بیٹریوں کی قیمتوں میں تقریباً 50 فی صد تک کمی ہوئی ہے۔دوسری جانب چینی کمپنی کا پنجاب حکومت کے ساتھ معاہدہ بھی طے پا گیا ہے کہ چینی کمپنی پاکستان میں سولر پینلز کا کارخانہ لگائیگی.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں