نوجوانوں کے عالمی دن پر پرائم منسٹر شہباز شریف کا پیغام

نوجوانوں کے عالمی دن پر پرائم منسٹر شہباز شریف کا پیغام

نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پرائم منسٹر شہباز شریف نے خصوصی پیغام دیا۔نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پرائم منسٹر شہباز شریف نے کہ کہ یہ دن منانے کا مقصد اعتراف کرنا ہے کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان دنیا میں تبدیلی کا اصل محرک ہیں، تھیم کلکس سے ترقی تک، یوتھ ڈیجیٹل پاتھ ویز فارسسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ہے۔

یہ تھیم ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوانوں کی اہمیت واضح کرتی ہے۔انکاکہنا تھا کہ پاکستان (60%)نوجوان آبادی کا حامل ملک ہے، پاکستان تیزی سےعالمی ڈیجیٹل منظرنامے سے جُڑ رہا ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے نوجوان مثبت تبدیلی کے محرک بن سکتے ہیں۔نوجوان آبادی کی استعداد سے استفادہ حاصل کرنیکا اعادہ کرتے ہیں، نوجوانوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔پرائم منسٹر نے کہا کہ 2013 میں ہم نے یوتھ لون اینڈ ایگری کلچرل اسکیم متعارف کرائی، یوتھ لون اینڈ ایگری کلچرل اسکیم کے اب نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دو لاکھ اسی(80) ہزار سے زائد نوجوانوں میں کاروبار کیلئے 186 بلین تقسیم کئے گئے، یوتھ بزنس لون اسکیم کو ہماری حکومت کے دوران ری اسٹرکچر کیا گیا تھا۔مائیکرو فنانس اداروں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کیلیے شامل کیا تھا، اس اقدام کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مالی سال 25-2024 کے دوران سو ارب اضافی مختص کرنے کا منصوبہ ہے، تقریباً تین لاکھ نوجوان کاروباری افراد کو بااختیار بنایا جائیگا.ہمارا یوتھ پروگرام ایک جامع نقطہ نظر کا حامل منصوبہ ہے، یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے، آج کے نوجوان کل کے رہنما ہیں۔نوجوان ہی ہمارے ملک کا روشن مستقبل تشکیل دینگے. بااختیار نوجوان آبادی انفرادی ترقی کو فروغ دیگی، نوجوان ملک کے وسیع تر سماجی و اقتصادی ترقی میں کردارادا کرینگے.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں