خیبر ،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ شہید

خیبر ،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ شہید

پاک فوج کے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کمبائنڈ ملٹری اسپتال پشاور میں شہید آئی ایس پی آر کے مطابقنو اگست کو ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ باغ کے ایک مقام پر لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے مقابلہ کیا اور 4 خوارج کو ہلاک تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ انہیں سی ایم ایچ پشاور میں منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

(24) سالہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک ڈسٹرکٹ اٹک کے رہائشی (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر افسران اور جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں