سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 جوان شہید
کے پی کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں 3 مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جسکے نتیجے میں چار دھشتگردوں کو ماردیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کے تین جوان شھید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے شہید ہونیوالے جوانوں میں ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ حوالدار انعام گل شامل ہیں۔شھدا میں ضلع ٹانک کے انیتیس(29) سالہ سپاہی محمد عمران اور مردان کے بائیس(22) سالہ سپاہی الطاف خان بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانیوالے کسی بھی دوسرے خارجی کے خاتمے کیلیے آپریشن کیا جا رہا ہے کیوں کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دھشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔