امام مسجد نبوی سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

امام مسجد نبوی سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرسے امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرجنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور اس بات پر زور دیا کہ امام مسجد نبوی کا پاکستان کا دورہ پاکستانی عوام کیلئے باعث فخر ہے۔

امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرنے کہا کہ پاکستان عالم اسلام میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور خطے میں امن اور استحکام کیلئے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دونوں فریقین نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔آخر میں امام مسجد نبوی نے مسلم ا±مہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں