عوام کو سستی بجلی، راشن، انکم ٹیکس میں رعایت دینے کی تیاریاں

عوام کو سستی بجلی، راشن، انکم ٹیکس میں رعایت دینے کی تیاریاں

وزیر اعظم کی جانب سے عوام کو مہنگائی کے طوفان سے محفوظ رکھنے کیلیے بڑے ریلیف پیکج کی تجویز ہے جس کا حجم 4سو ارب روپے ہو سکتا ہے۔
ذرائع نے اے آر وائی نیو کو بتایا کہ ریلیف پیکج کے تحت عوام کو سستی بجلی، راشن اور انکم ٹیکس میں رعایت دینے کی تیاریاں ہیں جبکہ بجلی کے بلوں میں بھی کمی ہوگی۔

ریلیف پیکج کے تحت صنعتی صارفین کو بھی بڑی خوش خبری ملنے کا امکان ہے جبکہ بند صنعتی شعبے کو بجلی میں ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ چھوٹے دکان داروں کے لئے بھی بجلی کے ریٹ کم کیے جانے کی تیاریاں ہیں۔

50 سے 200 یونٹ تک گھریلو صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے جبکہ 300 یونٹ والوں گھریلو صارفین کیلیے جزوی ریلیف پر غور کیا جا رہا ہے، ریلیف پیکج کا اطلاق سولر پینل والے گرین میٹر صارفین پر نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، 40 سے 49 ہزار روپے ماہانہ آمدن والے طبقے کو راشن سبسڈی دینے کی تیاریاں ہیں، کم تنخواہ والے طبقے کیلیے ٹیکس کی چھوٹ پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ریلیف پیکج کیلیے وزارت خزانہ، منصوبہ بندی اور توانائی کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں، پیکج کیلیے چار سو ارب روپے بجٹ سے نہیں دیے جائیں گے بلکہ ترقیاتی بجٹ میں چار سو ارب کی کمی کر کے رقم ریلیف کیلیے مختص کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نئے مالی سال کا ترقیاتی بجٹ ساتھ سو سے آٹھ سو ارب روپے تک ہو سکتا ہے۔شہباز شریف اس حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بھی مشاورت کریں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں