اسلام آباد میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور رجسٹریشن کے حوالے سے قواعد میں بہت بڑی تبدیلی کردی گئی۔نوٹیفکشین کے مطابق 2ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں کو بیس(20) ہزار جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جب کہ موٹر سائیکل کی دوبارہ رجسٹریشن پر1000 روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں 5 گنا زیادہ فیس وصول کی جائیگی .نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ رجسٹریشن کیلئے 1000سی سی گاڑی تک پانچ ہزار، دو ہزار سی سی تک 10000فیس ادا کرنا ہوگی۔