پاکستان کے حکومت نے بنگلہ دیش کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت بنگلہ دیش کے عوام کیساتھ کھڑی ہے اور اظہار یکجہتی کرتی ہے، پاکستان کے عوام بھی بنگلہ دیش کے عوام کیساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمیں یقین ہے کہ بنگلہ دیشی عوام کا جذبہ استقامت اور اتحاد انہیں ہم آہنگی پر مبنی مستقبل کی طرف لے جائیگا. ہم ملک میں حالات پرامن اور تیزی سے معمول پر آنے کی امید کرتے ہیں۔واضح رہے کہ طلبہ تحریک کے نتیجے میں بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہونے کے بعد بھارت فرار ہوچکی ہیں۔