اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل
اسلا آباد میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے۔جواں سالہ لڑکااورلڑکی کو ذبح کر دیا گیا، تھانہ ترنول کی حدود میں ہنگو سے تعلق رکھنے والے ،لڑکی اور لڑکے کو بے دردی سے قتل کیا گیا، لڑکی کی شناخت مردانہ بی بی جب کہ لڑکے کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی۔ واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں گاؤں پنڈ پڑیاں میں پیش آیا، مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی، مقتولین نے جان بچانے کیلئے ایک گھر میں پناہ لی، ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئےاورلڑکا، لڑکی کو ذبح کرنے کے بعد موقعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لڑکے کی عمر بائیس(22) سال جب کہ لڑکی کی 24 سال ہے، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں گے