چیف جسٹس نے ہزاروں مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو وقف کردی

چیف جسٹس آف پاکستان نے آزادی کے 77 مکمل ہونے پر بلوچستان حکومت کو زمین کا تحفہ چیف سیکریٹری بلوچستان کے توسط سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا کہ ملک کی آزادی کے 77 مکمل ہونے کے موقع پر ہم زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی سے ملحقہ 31 ہزار 680 مربع فٹ اپنی ملکیت میں موجود زمین عوامی فائدے کے لیے بطور انوائرمینٹل سینٹر استعمال کے لیے عطیہ کرنے کی خواہش کا اظہار چیف جسٹس نے بذریعہ خط ضلع زیارت میں اپنی 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو وقف کا اعلان خط میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں ہم اس کا لائسنس بلا معاوضہ حکومت بلوچستان کو دینے کی خواہش رکھتے ہیں،

اس سلسلے میں ہم نے لائسنس کی شرائط و ضوابط سے متعلق دستاویزات کو منسلک کردیا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت رضا مندی ظاہر کرتی ہے تو ہم لوگوں کے لیے 14 اگست 2024 کے پرمسرت دن پر اس تحفے کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔موسمیاتی سینٹر کیلئے اراضی دینے کیلئے لکھے خط پر قاضی عظمت عیسیٰ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دستخط ہیں، خط کی کاپیاں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، حکومت بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں