اسلام آباد میں خواتین کیلئے مفت پنک بس سروس کا افتتاح

اسلام آباد میں خواتین کیلئے مفت پنک بس سروس کا افتتاح

اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں پنک بسز کا افتتاح کردیا گیا، وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے بسوں کا افتتاح کیا ہے۔بسوں کے حوالے سے سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کو تفصیلی بریفنگ دی۔پنک بسوں کی تعداد بیس(20) ہے جسکا مقصد خواتین کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اقدام کا مقصد اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ بسوں میں خواتین مفت اور محفوظ سفر کر سکیں گی، پنک بسیں اسلام آباد کے تمام بڑے روٹس پر چلیں گی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ پنک بسیں تمام بڑے راستوں پر چلیں گی، طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مفت اور محفوظ سفر ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں