ڈاکٹر بننےکےخواہشمندوں کیلئےبُری خبر

ڈاکٹر بننے کے خواہش مندوں کے لیے بری خبر آگئی، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فی صد کا اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق (پی ایم ڈی سی) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ کیا، رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لے نے والے طالبعلموں کو آٹھ ہزار روپے بھرنے پڑینگے.نئے شیڈول کے مطابق بیرون ملک ایم ڈی کیٹ میں حصہ لے نے والے طالبعلموں کی رجسٹریشن فیس چالیس ہزار روپے ہوگی، رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں چاروں صوبوں سے دو لاکھ سے زائد طالب علم حصہ لینگے.ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن پانچ اگست سے شروع ہوگی جب کہ ٹیسٹ بائیس(22) ستمبر کو سندھ،بلوچستان، کے پی کے، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، سعودی عرب اور یو اے ای میں منعقد ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں