بجلی کے بل کم کیسے ہوں؟ گوہراعجاز نے تجاویز پیش کردیں

بجلی کے بل کم کیسے ہوں؟ گوہراعجاز نے تجاویز پیش کردیں

سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے بجلی کے بل کم کرنیکی تجاویز پیش کردیں، انھوں نے کہا کہ بجلی بلوں پر تمام ٹیکسز ختم کیےجائیں،دو سو یونٹ والے بجلی صارفین کا نرخ دس (10) روپے فی یونٹ سے کم کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق گوہر اعجاز نے بجلی کے بل کم کرنیکی تجاویز پیش کردیں، اپنے بیان میں کہا بجلی بلوں پر تمام ٹیکسز ختم کئے جائیں، آئی پی پیز کو دو ٹریلین کی ادائیگیاں روکی جائیں، آئی پی پیز کو صرف بجلی پیدا کرنے پر ادائیگیاں کی جائیں،دو سو یونٹ والے بجلی صارفین کا نرخ دس روپے فی یونٹ سے کم مقرر کیا جائے۔سابق نگران وزیر گوہر اعجاز نے کہا دیگر تمام صارفین کیلئے بجلی کی قیمت تیس(30) روپے فی یونٹ سے کم ہونی چاہیے،

پاکستان میں گزشتہ 1 سال سے مہنگائی اوسط بارہ (12) فی صد کی سطح پر ہے، مھنگائی میں کمی کے باوجود حکومت نے شرح سود 19.5 فیصد مقرر کیا ہے،شرح سود کو بارہ فی صد کی سطح پر لایا جائے۔شرح سود میں کمی سے حکومت کا قرضہ تین ٹریلین کم ہوگا ، تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس پندرہ فی صد مقرر کیا جائے،مقامی ایکسپورٹ انڈسٹری کو زیرو ریٹیڈ کیا جائے،ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے نو ٹیکس نو ریفنڈ کی پالیسی بحال کی جائے۔سابق نگران وزیر گوہر اعجاز نے تجاویز پیش کرتے مزید کہا کہ ایکسپورٹ اور انڈسٹریل پالیسی کیلئے ٹاسک فورس قائم کی جائے،ٹاسک فورس دس سالہ ایکسپورٹ اور انڈسٹریل پالیسی تیار کرے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں