نیکٹا کا دہشتگرد تنظیموں کیخلاف مشترکہ آپریشنز کا فیصلہ
نیکٹا نے دہشت گرد تنظیموں کیخلاف مشترکہ انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشنز کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نیکٹا کا کہنا ہے کہ آپریشنز کا فیصلہ نیکٹا کی ماہانہ کاؤنٹر ٹیررازم انٹیلیجنس کانفرنس میں کیا گیا ہے۔اجلاس میں حالیہ کالعدم قرار دی گئیں تنظیموں کیخلاف آئندہ کیے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا جس میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔نیکٹا کانفرنس میں سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان کا بتانا ہے کہ نیکٹا کانفرنس میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قابل عمل انٹیلیجنس کا تبادلہ کیا گیا، شرکا نے مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کیا۔ترجمان نیکٹا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ اور پر امن ملک بنایا جائیگا.