بنگلا دیش میں فوج نے اقتدار سنبھال لیا، عبوری حکومت بنانے کا اعلان

بنگلا دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا اور اب ملک میں عبوری حکومت بنائی جائیگی.آرمی چیف نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں امن واپس لائینگے.، شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب عبوری حکومت کےقیام کیلئے بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے عوامی لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے۔جنرل وقار الزمان نے کہا کہ ملک میں کرفیو یا ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں اور آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیینگےاانھوں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد مظاہروں سے دور رہیں، طلبہ پرامن رہیں اور اپنے گھروں کو واپس جائیں، یقین دلاتا ہوں مظاہروں کے دوران ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کرینگے.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں