شہدائے پولیس قوم کا فخر، پوری قوم شہید پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شہدائے پولیس قوم کا فخر ہیں، پوری قوم شہید پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتی یوم شہدائے پولیس پر شہید افسران اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بہادر پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو یاد کرنے کا دن ہے، جرائم کی سرکوبی کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں لازوال وزیراعظمنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں،
پولیس اہلکاروں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن بنایا، شہید افسران اور اہلکاروں کے خاندانوں کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت شہداءکے بچوں کی تعلیم و صحت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، شہداءکے خاندانوں کا ہرطرح سے خیال رکھا جائے گا، ا بطور وزیراعلیٰ پنجاب شہدائے پولیس کے خاندانوں کے لئے ایک بڑا اور تاریخی پیکج دیا واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے اور بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔