نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ اور ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ کا ٹیلیفون پرابطہ

نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ اور ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ کا ٹیلیفون پرابطہ

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی کا 03 اگست 2024 کو نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو فون قائم مقام وزیر خارجہ کانی نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایرانی قوم اور قیادت کے گہرے غم کا اظہار کیا نائب وزیراعظم کا پاکستانی عوام کے ان جذبات کا اظہار نائب وزیراعظم نے روشنی ڈالی کہ وزیراعظم پاکستان نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت اور اسماعیل ہنیہ شہید کے بہیمانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی مزید برآں، پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر اس گھناو¿نے فعل کی مذمت کی ہے

جو بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے، سفارتی اصولوں اور اقوام کے درمیان قابل قبول رویے کو قائم کیا گیا ہے،ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم سے اس معاملے پر وزرائے خارجہ کی سطح پر بلائے جانے والے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی بھی درخواست اس ملاقات کی درخواست ایران نے کی ہے اور امکان ہے کہ مستقبل قریب میں منعقد ہو گا نائب وزیراعظم کی او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے بلانے کی مکمل حمایت نائب وزیراعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اہم اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں