پارلیمنٹ ہاؤس میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں وزیر اعظم اور دیگر رہنمائوں کی شرکت
پارلیمنٹ ہاؤس میں سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون ،انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم و سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان، عامر ڈوگر سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ ، قومی اسمبلی و سینٹ کے افسران و ملازمین اور میڈیا کے نمائندگان افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہائوس کی جامع مسجد کے خطیب مفتی احمد الرحمن نے پڑھائی۔ اس موقع پر اسماعیل ہنیہ کی روح کے ایصال ثواب اورفلسطین کی آزادی ، فلسطینی عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ اور امت مسلمہ کی یکجہتی کےلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔