اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر عمران خان رد عمل

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر عمران خان کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کی شھادت کو اسرائیل کی بربریت قرار دیدیا.قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداد دھشت گردی عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےھوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اسماعیل ہنیہ کی شھادت پر ردِ عمل سے متعلق آگاہ کیا۔پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسماعیل ہنیہ کی شھادت پر کہا ہے کہ یہ اسرائیل کی بربریت ہے۔اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کیس میں کچھ نہیں، عدت کیس میں عمران خان بری ہوچکے اور 1سو 90 ملین پاؤنڈ کیس ہی نہیں بنتا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد علیل ہیں اور عالیہ حمزہ کو جھوٹے کیسز میں شامل کیا جارہا ہے۔عمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سے بھی عالیہ حمزہ کو جھوٹے کیسز میں ڈالنے کا کام ہو رہا ہے۔ کراچی میں ہمارے ورکرز کو پکڑا گیا، بوگس کیسز بنائے گئے۔ آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سن لیں آپکا فراڈ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں