وزیراعظم سے اعلی سطحی چینی وفد کی اسلام آباد میں ملاقات

وزیراعظم سے اعلی سطحی چینی وفد کی اسلام آباد میں ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وانگ فوکانگ (Mr. Wang Fukang) کی سربراہی میں 12 رکنی اعلی سطحی چینی وفد کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہوئی. ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء سید محسن نقوی، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل کے ساتھ ساتھ چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

چینی وفد وزیرِ اعظم کے دورہ چین کے بعد چین کے پاکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون اور اشتراک کیلئے پاکستان کے دورے پر ہے. وزیرِ اعظم نے چینی قیادت صدر شی جنپنگ اور پریمیئر لی چیانگ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی وفد کا خیر مقدم کیا. چینی ماہرین کا اعلی سطحی وفد پاکستان میں چینی سرمایہ کاری، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے اشتراک و تعاون اور پاکستان کی برآمدات کے فروغ پر اپنی آراء پیش کرے گا. چینی وفد پاکستان میں مختلف وزارتوں، شعبے کے ماہرین سے ملاقاتیں اور مختلف جگہوں کا دورہ کرے گا. چینی وفد انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، صنعت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات اور کان کنی،

اسپیشل اکنامک زونز، اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تجاویز دے گا. وزیرِ اعظم نے اپنی ابتدائی گفتگو میں وفد کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی استعداد کے حوالے سے آگاہ کیا.باہمی تکنیکی تعاون سے پاک-چین اسٹریٹیجک تعلقات مزید مضبوط ہو گا، سربراہ چینی وفد وانگ فوکانگ (Mr Wang Fukang)

Author

اپنا تبصرہ لکھیں