تحریک انصاف کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

تحریک انصاف کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کوبائیس(22) اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی، اسٹیٹ کونسل نے اسلام آباد ھائی کورٹ کو آگاہ کیا۔ ھائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت نہ دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ بائیس(22) جولائی کو درخواست دی کہ 26 جولائی کو احتجاج کریں، عدالت نے استفسار کیا کہ کونسا فیصلہ توہین عدالت ہے؟ ریاستی کونسل نے کہا کہ ہم نے 2احکامات پاس کئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ بیس(20) اگست کے بعد کہیں احتجاجی جلسہ کر سکتے ہیں۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سے کہا کہ ان پر توہین عدالت کا اطلاق نہیں ہوتا، جج نے درخواست آپکو بھجوا دی۔عدالت نے کہا کہ فیض آباد بلاک ہوا، اسکا نقصان قوم محسوس کر رہی ہے، ڈی چوک پر احتجاج پر مکمل پابندی لگائی جائے، گزشتہ فیض آباد دھرنے میں ایمبولینس میں کتنے لوگ مرے؟عدالت نے کہا کہ حکمران جماعت اجازت مانگے گی، آپ پلیٹ میں رکھ دینگے، صرف یہ نہیں ہو سکتا، وہ اپوزیشن میں ہیں، کیا آپ نے پارک میں احتجاج کی اجازت دی؟

Author

اپنا تبصرہ لکھیں