پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا، سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ: بہت نقصان ہوا، صدر زرداری

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا، سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ: بہت نقصان ہوا، صدر زرداری

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا، سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ: بہت نقصان ہوا، صدر زرداری

پاکستا کے صدر آصف زرداری نے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات میں تنظیم کی اھمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ کیساتھ تعاون مضبوط کرنیکی ضرورت ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر سے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ آصف زرداری نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، پارلیمانی تبادلوں اور قدرتی آفات کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پارلیمانی اداروں، خاص طور پر نوجوان پارلیمنٹرینز اور طلبہ کے مابین روابط بڑھانا ہونگے. آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہونیکے ناطے تنظیم کو بہت اھمیت دیتا ہے۔

ملاقات میں پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بھی تبادلہ کیا گیا۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے سندھ میں 20 لاکھ سے زائد مینگرووز لگائے گئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹ کی تجارت سے 27 ملین ڈالر کمائے گئے۔ حکومت سندھ نے 2022ء کے سیلاب کے پیش نظر بیس لاکھ پائیدار مکانات کی تعمیر شروع کر دی۔ سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے منسلک بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے تنظیم کے پاکستان کے ساتھ متحرک تعاون پر بھی روشنی ڈالی اور صدر مملکت نے 2022ء کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کیلئے پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی خدمات کو سراہا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں