ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل پربراہ راست حملوں کا حکم دیدیا

ایران نے اسرائیل پربراہ راست حملوں کا حکم دیدیا

ایران نے اسرائیل پربراہ راست حملوں کا حکم دیدیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر براہ راست حملوں کاخطرناک حکم جاری کر دیا۔امریکا کے میڈیا کے مطابق ایران تل ابیب اور حیفہ کے قریب فوجی اہداف پر ڈرون اور میزائل حملوں پر غور کر رہا ہے۔عراق،یمن، ایران، اور لبنان سے اسرائیل کو 1 ساتھ جواب دینے پر غور کیا جا رہا ہے امریکی نیوزپیپر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد احکامات جاری کئے ہیں، ۔ اس سے پہلے حماس نے بھی اسرائیل کو سنگین نتائج کی وارننگ دی تھی ۔ تھران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خلیل حیہ کا کہناہے کہ اسرائیل پورے خطے کو آگ میں جھونک کر دنیا کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ اسرائیل کوئی معاہدہ یا ڈیل نہیں چاہتا ۔

سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مکمل تحقیقات کا انتظار ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی شھادت کو کسی طرح سے بھی اسرائیلی انٹیلی جنس کامیابی قرار نہیں دیا جا سکتا،واضح رہے کہ پچھلے روز سپریم لیڈر ایران آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کا اعلان کردیا۔ ایران کے سپریم لیڈر ایران آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل نے اپنےلئے سخت سزا کی بنیادیں فراہم کردی ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں شہید ہونیوالوں کیلئے انصاف کی تلاش کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں