پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر، وجہ کیا ہے؟

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر، وجہ کیا ہے؟

پا کستان بھر میں پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہوگیا۔مزیدتفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بڑے شہر لاہور، کراچی، اسلام آباد پنڈی سمیت میں کئی شہروں میں انٹرنیٹ سسٹم متاثر ہے، انٹرنیٹ سروسز پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک میں خرابی کے باعث تعطل کا شکار ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کا اس حوالے سے کہنا تھا کے متعلقہ ادارے اور حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، مسئلہ زیادہ تر عالمی ٹریفک سے متعلق ہے جب کہ مقامی نیٹ ورک کسی حد تک متاثر ہیں۔ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، ہماری ٹیمز مسئلے کے فوری حل کے لئے تیزی سے کام کررہی ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی سی ایل سروسز ڈاؤن ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئی، پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ پر کچھ ایپس کے علاوہ برائوزنگ نہیں ہورہی جب کہ بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کا بند کردیا گیا ہے۔اس سے قبل 26 جولائی کو پاکستان میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں