وفاقی حکومت نے عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات تعینات کر دیا

وفاقی حکومت نے عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات تعینات کر دیا

وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کی گریڈ 21 کی سینئر افسر عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا۔کابینہ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جمعہ کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ وزارت اطلاعات کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل عنبرین جان کا تبادلہ کر کے انہیں وفاقی سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا ہے۔ عنبرین جان کی تعیناتی سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی شق 10 کے تحت ہوئی جس کا اطلاق فوری طور پر تاحکم ثانی ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں