عمران خان جیل سےچانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑینگے

عمران خان جیل سےچانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑینگے

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے الیکشن لڑینگے.برطانوی خبر رساں ادارے ‘ٹیلی گراف’ کے مطابق عمران خان دس سال قید کی سزا کے باوجود آکسفورڈ یونیورسٹی کے آن لائن انتخابات میں حصہ لینگے.ایسا پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے الیکشن روایتی طریقہ کار کے بجائے آن لائن ہونگے .ٹیلی گراف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی نشست ہانگ کانگ کے سابق گورنر اور 21 سال تک چانسلر کے عہدے پر فائز رہنے والے 80 سالہ لارڈ پیٹن کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔آکسفرڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد کو یہ الیکشن لڑنے کا موقع ملیگا،

عام طور پر سیاست دانوں کو ہی چانسلر شپ کی نشت دی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق چانسلر کی نشت کیلئے سابق برطانوی وزرائے اعظم ٹونی بلیئر اور بورس جانسن بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔اس معاملے پر عمران خان کے مشیر سید زلفی بخاری نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ‘عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے الیکشن لڑ ینگے.کیوں کہ عوامی مطالبہ ہے کہ انہیں الیکشن ضرور لڑنا چاہیے.

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان کیجانب سے اجازت مل نے کے بعد ہم جلد اسکا عوامی سطح پر اعلان کرینگے. اور دستخطی مہم کا بھی آغاز کرینگے.خیال رہے کہ عمران خان بطور طالب علم آکسفورڈ یونیورسٹی کا حصہ رہ چکے ہیں، 1972 میں انھوں نے کیبل کالج آکسفورڈ سے معاشیات اور سیاست کی تعلیم حاصل کی تھی۔علاوہ ازیں 2005 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بھی منتخب ہوئے تھے اور 2014 تک وہ اِس عہدے پر فائز رہے۔واضح رہے عمران خان سانحہ نو مئی سے جڑے مختلف مقدمات میں زیرِحراست ہیں اور اِس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں