نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نو منتخب سیکرٹری خارجہ برائے خارجہ امور، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کیمسٹر ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کیمسٹر ڈیوڈ لیمی کو برطانوی سیکرٹری خارجہ کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی ، نائب وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ میں نئی حکومت برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات میں مثبت رفتار کو جاری رکھے گی، دونوں وزراء نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے برطانوی پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہا، نائب وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے تناظر سمیت برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو پاکستان کی اہمیت پر زور دیا ۔
ڈار کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا کرنےاور تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر سیکرٹری خارجہ لیمی کیساتھ کام کرنیکے منتظر ہیں۔ سیکرٹری خارجہ لیمی نے اپنی مدت کے دوران پاکستان کیلئے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا ۔2نوں وزراء کی جانب سے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور اکتوبر میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کی میٹنگ میں مصروف رہنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔