پی ٹی آئی حکومت کا بنیادی مقصد و محور ہی صحت و دیگر اہم شعبوں میں ترقی لانا ہے، عبدالکریم تورڈھیر

پی ٹی آئی حکومت کا بنیادی مقصد و محور ہی صحت و دیگر اہم شعبوں میں ترقی لانا ہے، عبدالکریم تورڈھیر

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے منگل کے صبح تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چھوٹا لاہور صوابی کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دستیاب سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجے کا جائزہ لیا۔معاون خصوصی نے اس موقع پر ڈیوٹی کے اوقات کار میں بعض طبی عملے کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ہسپتالوں اور طبی مراکز میں ڈیوٹی کے حوالے سے عملے کی کسی بھی قسم کے حوالے سے لیت ولعل اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انھوں نے اس موقع پر کہا کہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی اور مذکورہ ہسپتال میں ڈاکٹروں و دیگر طبی عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے متعلقہ ایم ٹی آئی حکام سے رابطہ کیا جائے گا

تاکہ تحصیل سطح کے اس اہم ہسپتال میں مریضوں کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہ ائے اور یہاں پر مقامی عوام کو ہر قسم کے علاج معالجے کے سہولیات میسر آسکیں۔انھوں نے اس موقع پر ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جبکہ او پی ڈی میں بھی مریضوں سے دستیاب سہولیات اور انکو درپیش مشکلات کے حوالے سے دریافت کیا۔انھوں نے کہا کی پی ٹی آئی حکومت کا بنیادی مقصد و محور ہی صحت و دیگر اہم شعبوں میں ترقی لانا ہے۔اس ضمن میں صحت کارڈ کا عظیم منصوبہ بھی اس بات کا مظہر ہے کہ صوبائی حکومت کی ترجیح غریب عوام کو صحت کے تمام سہولیات کو مفت فراہم کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ طبی عملے اور ڈاکٹرز پر لازم ہے کہ وہ حکومت کے فراہم کردہ سہولیات کو احسن انداز میں غریب مریضوں تک پہنچائیں اور انھیں ہسپتالوں میں کوئی تکلیف نہ پہنچے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں