ملک میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد میں اضافہ، تعداد کتنی ہوگئی؟

ملک میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد میں اضافہ، تعداد کتنی ہوگئی؟

ملک میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد میں اضافہ، تعداد کتنی ہوگئی؟

ابھی کی ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملک میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد چار کروڑ بچیس(25) لاکھ ہوگئی ہے۔ مردم شماری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ سالوں میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد میں تقریباً 52 لاکھ کا اضافہ ہوا، 2017 میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد تین کروڑ 73 لاکھ تھی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ دوکروڑ 36لاکھ ہے، سندھ 95 لاکھ 86ہزار، کے پی66 لاکھ 72 ہزار، بلوچستان اکیس(21) لاکھ 81 ہزار جبکہ اسلام آباد میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد چار لاکھ 86 ہزار ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں شادی شدہ افراد کی تعداد نو کروڑ 45 لاکھ ہے اور چھ برسوں میں شادی شدہ افراد کی تعداد میں 1 کروڑ 42 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ مردم شماری میں بیوہ اورطلاق یافتہ خواتین کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے، ملک میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد چار لاکھ 99 ہزار ہے اور 2017 میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد پانچ لاکھ 15 ہزار تھی۔ادارہ شماریات نے پندرہ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے ڈیٹا کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں