ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم کا دائرہ 42 شہروں تک بڑھا دیا

ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم کا دائرہ 42 شہروں تک بڑھا دیا

وفاقی حکومت نے تاجر دوست اسکیم کا دائرہ چھ کے بجائے 42 شہروں تک بڑھا دیا۔ ایف بی آر نے رولز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ رجسٹرڈ تاجروں سے ایک سو روپے سے لے کر 1000 روپے تک ماہانہ ایڈوانس ٹیکس لی جائیگی.وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا گی1 اور وعدہ پورا کردیا، ایف بی آر نے تاجر رجسٹریشن اسکیم کا دائرہ چھ بڑے شہروں سے 42 شہروں تک بڑھا دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اسکیم ، بہاولنگر، بہاولپور،ایبٹ آباد، اٹک چکوال میں بھی نافذ کردیا گیا،، گھوٹکی، گجرات، گوادر ، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد میں بھی رجسٹریشن ہوگی۔ ، حیدرآباد، اسلام آباد،حافظ آباد، ہری پور، جھنگ، جہلم، کراچی بھی فہرست میں شامل شامل ہیں۔

لسبیلہ، لودھراں ،خوشاب، قصور، لاہور، لاڑکانہ، ، منڈی بہاؤالدین میں بھی اسکیم نافذ، مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، پشاور ،ملتان، ننکانہ، نارووال، میں بھی رجسٹریشن ہوگی۔ ، راولپنڈی ،کوئٹہ، رحیم یار خان، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ بھی شامل کرلئے گئے۔ایف بی آر کے مطابق سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تاجر دوست اسکیم نافذ کر دی گئی ہے، رجسٹرڈ تاجروں کو ماہانہ ایک سو سے 1000روپے تک ایڈوانس ٹیکس دینا ہوگا، ٹیکس کا تعین دکانوں کی فیئرمارکیٹ ویلیو کے حساب سے ہوگا، دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین ایف بی آر خود کریگا.

تاجر دوست سکیم ہے کیا ؟جانئے
پاکستان میں دکانداروں اور چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ان سے ٹیکس وصول کرنے کیلئے ایف بی آر نے ’تاجر دوست سکیم‘ متعارف کروائی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اس سکیم کا اطلاق چھوٹے تاجروں، ریٹیلرز مینیفیکچررز کم ریٹیلرز،دکانداروں، ہول سیلرز، امپورٹر کم ریٹیلرز پر ہو گا۔ تاجر اور دکاندار ’ٹیکس آسان‘ نامی موبائل ایپ یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کروا سکیں گے۔رضاکارانہ طور پر رجسٹر نہ کرنیکی صورت میں ایف بی آر خود سے مذکورہ تاجر کو نیشنل بزنس رجسٹری میں شامل کر لیگا۔ اس سکیم کا آغاز ابتدائی طور پر پاکستان کے 6 بڑے شہروں سے ہو رہا ہے جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس نیٹ میں اضافے کے اس مشن کے تحت ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی پندرہ جولائی سے ہو گی اور کم از کم ایڈوانس ٹیکس سالانہ بارہ سو روپے ہو گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں