ملک ریاض کی ایک اور انکشافات سے بھرپور پوسٹ منظر عام پر

ملک ریاض کی ایک اور انکشافات سے بھرپور پوسٹ منظر عام پر

بحریہ ٹاون چیئرمین ملک ریاض نے ہفتہ بیس(20) جولائی کی شام ایک بیان میں کہا ہے کہ جتنا مرضی ظلم کرو مجھ پر میں ظالم کے سامنے سر نہیں جھکاؤںگا یہ سیکیورٹی اہلکاروں کے بغیر کسی قانونی جواز کے بحریہ ٹاؤن کی عمارت میں گھسنے کے آج کے مناظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کی بجائے گرانے میں دلچسپی کس ترجیح کی عکاسی کرتی ہے؟ حکومت جبر پر مبنی ایسی غیر اخلاقی اور غیر قانونی اور کارروائی صرف یہ پیغام دیتی ہے کہ اب کوئی بھی سرمایہ کار پاکستان میں محفوظ کاروبار نہیں کرے گا. ملک ریاض کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں پاکستان کی معیشت کیلیے زہر قاتل ثابت ہونگی۔ ان سب ظلم و ستم کے باوجود میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں بنے ہیں اہل ہوس مدعی بھی منصف بھی کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں