پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس یرموک ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ہیلی کاپٹر سے لیس پی این ایس یرموک، پاکستانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائیگا.آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز اور مشقوں میں بھی حصہ لے گا اور پی این ایس یرموک بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کریگا.آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہے، جو کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔