راولپنڈی اور اسلام آباد میں غدارِوطن کے بینر آویزاں

راولپنڈی اور اسلام آباد میں “غدارِوطن” کے بینر آویزاں

تھانہ شالیمار کے علاقہ سیکٹر ایف ٹین مرکز میں غدار وطن کے نام سے بینر لگا دیا گیا ، بینر گزشتہ رات آویزاں کیا گیا جس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تصاویر ہیں . پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کیساتھ ٹی وی اینکرز اور بیرون ملک مقیم تجزیہ کاروں کی بھی تصویریں موجود ہیں .بینر میں شہباز گل، شہزاد اکبر، اکبر حسین، شاہین صہبائی کی تصویریں شامل ہیں،اور اس کیساتھ ساتھ احمد نورانی، صابر شاکر، اطہر ماشوانی، میجر ر عادل راجہ کی بھی تصویر شامل ہیں. بینر پر وجاہت سعید، نزر چوہان، وقاص ملک، معید پیرزادہ شہباز مہدی، سارا مہر،اکبر حسین اور دیگر کے نام اور تصویریں بھی بینر پر چسپاں کی گئیں ہیں

ان بینرز پر ٹوئیٹر صارفین کا رد عمل
ٹوئٹر صارف شہناز گل نے کہا کہ اسلام آباد ایف 10 اور راولپنڈی روز سینما پر غدار وطن کا پوسٹر لگانے والوں کو پتہ ہو کہ اب یہ کھیلیں پرانی ہو گئیں ہیں۔ یہ بچوں والی حرکتیں ہے۔ پوری دنیا کہ بڑے شہروں میں آپکے بل بورڈز لگ سکتے ہیں – آل تو بلکل ہی امیچور ہیں- ایسے تو گلی میں بچے بھی نہیں لڑتے۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ریاست کے ماتحت اپنے ہی شہریوں کو غدار قرار دینے والی فیکٹری کب بند ہوگی؟اس فیکٹری نے مادر ملت سے لیکر ہر اس شہری کو غدار بنایا جس نے طاقتوروں سے سوال کرنے ہمت کی۔ انتہائی قابل مذمت اور قابل نفرت حرکت ہے۔ ان سب کی سوچ کسی سے مختلف ہوسکتی ہے مگر یہ اتنے ہی محب وطن ہیں جتنا کوئی اپنے متعلق سوچتا ہے ریاست کے ماتحت اپنے ہی شہریوں کو غدار قرار دینے والی فیکٹری کب بند ہوگی؟اس فیکٹری نے مادر ملت سے لیکر ہر اس شہری کو غدار بنایا جس نے طاقتوروں سے سوال کرنے ہمت کی۔ انتہائی قابل مذمت اور قابل نفرت حرکت ہے

https://t.co/PmY6IcZE2W

اسکے ساتھ عمران نامی صارف نے کہا کہ راولپنڈی میں “غداروں” کے بورڈ لگا دیے گئے۔ ہنسی آتی ہے ایسے بچگانہ اور احمقانہ کاموں پر۔ہمیں بہت سے لکھنے بولنے والوں کی رائے پسند نہیں آتی، مگر اس کا مطلب یہ تھوڑی ہے کہ انہیں غدار کہہ دیا جائے۔ ہر بار یہ لسٹ بدل جاتی۔ خدارا۔سرٹیفکیٹ بانٹنے والی فیکٹری بند کریں
راولپنڈی میں “غداروں” کے بورڈ لگا دیے گئے۔ ہنسی آتی ہے ایسے بچگانہ اور احمقانہ کاموں پر۔ہمیں بہت سے لکھنے بولنے والوں کی رائے پسند نہیں آتی، مگر اس کا مطلب یہ تھوڑی ہے کہ انہیں غدار کہہ دیا جائے۔ ہر بار یہ لسٹ بدل جاتی۔ خدارا۔سرٹیفکیٹ بانٹنے والی فیکٹری بند کریں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں